اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید 3 زخمی

مہاجرین کے کیمپوں میں یہودی لڑکوں کی بازیابی کےلئے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں


ویب ڈیسک June 20, 2014
اسرائیلی فوج کا فلسطین میں ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 270 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل ۔

HYDERABAD: یہودی طالب علموں کی بازیابی کے لئے اسرئیلی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی مغربی پٹی کے قریب مہاجرین کے کیمپوں میں 3 اسرائیلی طالب علموں کی تلاش کے لئے آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد دودین شہید جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے ایک ہفتہ قبل پراسرار طورپرلاپتا ہونے والے 3 یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی سیکیورٹی فورسزکا فلسطین میں ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 270 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں