پاکستان رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرے گا

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دبئی میں 3 اکتوبرسےشروع ہونے والی سیریز3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی


ویب ڈیسک June 20, 2014
نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی میں ہونے والی ہوم سیریز3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔


پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دبئی میں 3 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز 3 ون ڈے ، 2 ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، سیریز کا آغاز واحد ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جو 3 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 5، 8 اور 10 اکتوبر کو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح پہلا ٹیسٹ 20 اکتوبر اور دوسرا 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔


دونوں ممالک کے درمیان 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹیسٹ میچز سیریز پر غور کیا جارہا تھا کہ تاہم آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے منیجر جیمس سدرلینڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 3 ون ڈے ، 2 ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔


دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز بھی دبئی میں ہی ہوگی جو 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو پاکستان اے ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ سے ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ 11 نومبر، دوسرا 19 اور تیسرا 27 نومبر سے 01 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا وحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 دسمبر کو ، دوسرا 12،تیسرا 14، چوتھا 17 اور آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ 19 دسمبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔


واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کی میزبانی نہیں کی جس کے باعث قومی ٹیم ہوم سیریز بھی غیر ملکی میدانوں میں کھیلنے پر مجبور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں