سیریز کیلئے لیگ کیوں چھوڑی وسیم اکرم بھارتیوں کی زبان بولنے لگے
بین الاقوامی میچز کیلئے لیگ کو ادھورا چھوڑ جانا درست نہیں، سابق کپتان
سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر پاکستان کیخلاف سیریز کو ترجیع دینے والے کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے لیگ ادھوری چھوڑ جانے والے کرکٹر کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں کاٹنا مسئلے کا حل نہیں، فرنچائزز کوشش کرتی ہیں کہ پلئیرز پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں لیکن بین الاقوامی میچز کی وجہ سے کھلاڑی لیگ چھوڑ کر چلے گئے جو درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف شائقین بلکہ مالکان سمیت کسی بھی لیگ اور ٹیم کیلئے مایوس کن ہوتی ہے، میں عرفان پٹھان کی بات سے متفق ہوں کہ یا تو پورے ٹورنامنٹ کے لیے آئیں ورنہ گریز کریں۔
مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز آئی پی ایل کیوں چھوڑ گئے، لیگ چیئرمین منہ اُتر گیا
قبل ازیں سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر اور عرفان پٹھان نے لیگ چھوڑ جانے والے انگلش کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اِن کھلاڑیوں پر جرمانے، تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔
مزید پڑھیں: یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
اسی طرح عرفان پٹھان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یا تو پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں یا نہ آئیں۔