نواز الدین صدیقی کا بڑا بھائی فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

ایاز الدین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی بناکر سرکاری ادارے میں جمع کرائی


ویب ڈیسک May 23, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے بھائی کو اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعل سازی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ایاز الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی کاپی سرکاری ادارے میں جمع کرائی تھیں۔

جعلسازی ظاہر ہونے پر رواں برس مارچ میں ایاز الدین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر گرفتاری عمل میں آئی۔

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |