وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائن تیارکرلی

ویزے میں توسیع کیلئے حساس اداروں سے کلیئرنس لازم ہوگی جبکہ قیام کی مدت ختم ہونےپرفوری ڈی پورٹ کردیا جائےگا،وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 20, 2014
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، وزارت داخلہ فوٹو؛فائل

MULTAN:

وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن تیار کرلی جس کے مطابق خلاف قانون قیام پذیرغیرملکیوں کوفوری ڈی پورٹ کردیا جائےگا۔


ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی پالیسی گائیڈ لائن میں کسی بھی غیرملکی سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ قیام کی مدت ختم ہونےپرغیرملکیوں کوفوری ڈی پورٹ کردیا جائےگا۔ جبکہ ویزے میں توسیع کے لیے دوبارہ حساس اداروں سے کلیئرنس لازم ہوگی۔ پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق زائدالمعیاد ویزے والے غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی جائے گی بلکہ فارن ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور جرمانوں اور سزاکے بعد انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔


واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن " ضرب عضب " کے بعد وزارتوں داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے بھی ملک میں مقیم غیر ملکیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے پالیسی گائیڈ لائن ترتیب دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں