ایپل کا ’سیلفہیلنگ‘ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری

فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین خود پر پڑنے والے نشانات اور خراشوں کو خوبخود پُر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی


ویب ڈیسک May 24, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا ممکنہ طور پر ایسی فولڈ ایبل آئی فون ڈیوائس پر کام کررہی ہے جس کی اسکرین خود پر پڑنے والے نشانات اور خراشوں کو خوبخود پُر کر دے گی۔

سام سنگ، گوگل اور ون پلس جیسی ایپل کی حریف کمپنیوں کی جانب سے پہلے ہی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے جا چکے ہیں اور اب ان ڈیزائنز میں بہتری لانے کا عمل جاری ہے۔

مثال کے طور پر سام سنگ گلیکسی فلپ اینڈ فولڈ 5 کی اسکرین قدرے پتلی ہے جس سے اس کے درمیان میں موجود خط میں کمی آتی ہے اور فون بہتر انداز میں فولڈ ہوجاتا ہے۔

ایپل نے اپنے نئے پیٹنٹ میں دو فولڈ ایبل آئی فون پروٹو ٹائپس پیش کیے ہیں اور ممکنہ طور پر کمپنی فولڈ ایبل آئی پیڈ پر بھی کام جاری ہو۔

پتلی اسکرینز کے سبب فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر خراشوں اور نشانات پڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی فون زیادہ نازک ہو جاتے ہیں اور باآسانی ٹوٹ سکتے ہیں۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمپنی اسکرین پر ایک ایسی تہہ چڑھانے جا رہی ہے جو ان نشانات کو خود بخود بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

پتلی اسکرین رکھنے والے فولڈ ایبل آئی فون کی آمد 2026 تک متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں