قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے

ہالینڈ میں قومی ٹیم مختلف کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی اور 31 مئی سے 9 جون تک پیرو لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی

قومی ٹیم جمعے کو ہالینڈ روانہ ہوگی—فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کو ہالینڈ اور پولینڈ کے ویزے جاری ہوگئے جس کے بعد قومی ٹیم کی ہالینڈ روانگی کے ٹکٹس بھی بک کرادیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی جمعے کی صبح ہالینڈ روانگی کے ٹکٹس بک کروا ئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو صرف ہالینڈ اور پولینڈ کا ویزا دیا گیا ہے۔


پاکستان ہاکی ٹیم نے پروگرام کے تحت 20 مئی کو ایمسٹرڈیم روانہ ہونا تھا تاہم بروقت ویزا عمل میں تاخیر کی وجہ سے ہنگامی طور پر اسلام آباد میں موجود ہالینڈ کے سفارت خانے نے کھلاڑیوں کے فنگر پرنٹس کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد ان کے ویزے یقینی بنائے ہیں۔

قومی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف 22 مئی کو میچ کھیلنا تھا جو روانگی میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تاہم اب قومی ٹیم مختلف کلبز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم مختصر تربیتی کیمپ کے بعد ایٹ نیشنز ٹورنامنٹ کھیلنے پولینڈ جائے گی جہاں پیرو لیگ کا کوالیفائی راؤنڈ 31 مئی سے 9 جون تک کھیلا جا رہا ہے، اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کی حق دار ہوگی۔
Load Next Story