ایران اوریورپی یونین کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات بے نتیجہ ختم

بات چیت کسی حد تک آگے ضرور بڑھی ہے لیکن بہت سے معاملات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں،ایران


June 20, 2014
بات چیت کسی حد تک آگے ضرور بڑھی ہے لیکن بہت سے معاملات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں، ایران۔ پریس ٹی وی فوٹو

ایران اور 6 جوہری عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کا پانچواں دور بغیر کسی نتیجہ کے اختتام پذیر ہوگیا جب کہ اگلا دور2 جولائی کو شروع ہوگا۔

یورپی یونین کے ترجمان مائیکل مین نے ویانا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران کوشش کی گئی کہ ان تمام مسائل کو ایک ساتھ یکجا کیا جائے جن پر اگلے دور میں بات ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی اور امید ہے کہ آئندہ اجلاس میں کئی معاملات حل ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بتایا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے 6 جوہری عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم بات چیت کسی حد تک آگے ضرور بڑھی ہے لیکن بہت سے معاملات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں