کوشش ہے کہ وزیرستان آپریشن جتنا جلد ممکن ہو ختم کیا جائے عبدالقادر بلوچ

آپریشن پر خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیا گیا ہے،وفاقی وزیر برائے سرحدی امور کی پریس کانفرنس

متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں۔ عبدالقادربلوچ،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا تاہم کوشش ہے کہ آپریشن جتنا جلد مکمن ہو ختم کیا جائے۔


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے نتیجے میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے جبکہ امکان ہے کہ چار لاکھ افراد مزید نقل مکانی کریں گے،بنوں کیمپ میں اب تک 8 ہزار خاندان منتقل ہوئے ہیں جب کہ علاقے سے محصور افراد کو نکالنے کےبعد آپریشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے 50کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے جس میں سے متاثرین کو فی کس 12 ہزار ادا کیے جائیں گے جبکہ کیمپوں میں نہ رہ نےوالوں کو 3 ہزار روپے اضافی دیں گے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا تاہم کوشش ہے کہ آپریشن جتنی جلد مکمن ہو ختم کیا جائے جبکہ آپریشن پر پوری قوم آن بورڈ ہے اورآرمی چیف نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہدا کا خون رنگ لائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پر خیبرپختونخوا کو اعتماد میں لیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story