مرکزی سیکریٹریٹ سیل کے دوران مزاحمت پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشتگردی مقدمہ درج

عامر مغل نے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، مقدمے کا متن


ویب ڈیسک May 24, 2024
مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران پر مزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیاگیا۔ پولیس نے رات کو ہی عامر مغل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: تجاوزات آپریشن، اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل، عامر مغل گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عامر مغل ہاتھ میں لوہے کا راڈ اٹھائے وہاں پہنچے۔ عامر مغل کے ساتھ دیگر لوگ بھی تھے۔ عامر مغل اور ان کے ساتھیوں نے لوہے کے روڈ اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہوئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں