الیکشن کمیشن کا 98 ارکان اسمبلی کو گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس 29 مئی کو طلب

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 26 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان اسمبلی کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔


ویب ڈیسک May 24, 2024
الیکشن کمیشن 29 مئی کو سماعت کرے گا—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ ہونے پر 98 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 26 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان اسمبلی کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع نہ کرنے جن اراکین کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے، ان میں مسلم لیگ(ن) کے سابق اراکین قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی، حنا ربانی کھر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی صدر یار محمد رند کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن 29 مئی کو مذکورہ اراکین اسمبلی کو جاری نوٹس پر سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس

دوسری جانب الیکشن کمیشن 30 مئی کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کونوٹس جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔