حج سیزن مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر داخلے پر پابندی عائد

وزٹ ویزہ پر سعودی عرب آنے والے حج نہیں کر سکیں گے، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 25, 2024
ہابندی 23 مئی سے 21 جون تک رہے گی:فوٹو: فائل

سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں: حج کی آمد، غلاف کعبہ کو3 میٹر اونچا کردیا گیا

 

حکام کے مطابق حج سیزن کے باعث 23 مئی سے 21 جون تک وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر موجود افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ وزٹ ویزے پر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزٹ ویزے پر موجود زائرین اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنے سے گریز کریں تا کہ سعودی عرب کے اصول و ضوابط کے تحت جرمانے سے بچ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں