کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ملزم حامد پیا گرفتار

ملزم 2009 میں ایم کیو ایم حقیقی کے لیے کام کرتا تھا اس کے بعد ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہوگیا۔


Staff Reporter May 25, 2024
ملزم 2009 میں ایم کیو ایم حقیقی کے لیے کام کرتا تھا اس کے بعد ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہوگیا۔

پاکستان رینجرز اور ضلع سٹی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عید گاہ سے انتہائی مطلوب ملزم محمد حامد عرف پیا کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے ۔

ملزم 2009 میں ایم کیو ایم حقیقی کے لیے کام کرتا تھا اس کے بعد ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہوگیا۔

ملزم کراچی میں لسانی ، سیاسی اور اپنے مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور ڈکیت گروہ کا سر غنہ بھی رہا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 1994 سے اپریل 2014 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ۔ اس نے ایک پولیس اہلکار کو بھی شہید کیا تھا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 4 جیولری شاپس سے 123 تولہ سونا بھی لوٹا ہے۔

ملزم لیاری گینگ وار کے ساتھ ملکر بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے اور بینک لوٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزم کلاشنکوف ، ایس ایم جی سمیت ہزاروں کی تعداد میں مختلف اسلحہ بھی سپلائی کرتا رہا۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں