گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سمندر کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی اطلاع خفیہ ذرائع سے ملی تھی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرکے 273 کلو منشیات برآمد کرلی

گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی گئی۔


پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 273 کلو اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرکے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔



ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے۔


علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی اور اس دوران جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی۔


پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 54.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

Load Next Story