تندور مالکان کا روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت کرنے سے انکار

اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت نہیں کریں گے، تندور مالکان


ویب ڈیسک May 25, 2024
اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 روپے سے کم میں فروخت نہیں کریں گے، تندور مالکان

روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے پر تندور مالکان اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی۔

تندور مالکان نے 15 روپے سے کم قیمت میں روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 سے کم میں فروخت نہیں کریں گے۔

حکومت پنجاب نےلاہور میں روٹی کی قیمت 14 اور نان 20روپے مقرر کی ہے تاہم تندوروں میں روٹی 15، نان 25 اور کلچہ 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

شہر بھر میں نان روٹی کی قیمت پر تندورمالکان اور شہریوں میں تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹس پر روٹی اور نان فروخت کیا جائے، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات جاری کردی ہیں، مقررہ کردہ قیمتوں کے حوالے سے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |