امریکی بیل نے دنیا کے قدآور ترین بیل کا اعزاز حاصل کرلیا

رومیو کو کھانے میں سب سے زیادہ سیب اور کیلے پسند ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد کے حامل بیل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رومیو نامی 6 سالہ بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد والے بیل کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، بیل کی جسامت 6 فٹ 4.5 انچ اونچی ہے۔

رومیو امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھتا ہے اور مسٹی مور کی ملکیت میں پروان چڑھا ہے۔ رومیو نے ماضی میں ٹامی نامی بیل کی جانب سے بنائے گئے ریکارڈ کو 3 انچ سے زائد کی پیمائش سے توڑ دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک پوسٹ ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا، "ملیے 1.94 میٹر لمبے رومیو بیل سے۔ یہ 6 سال کا بیل ہے جو اپنے مالک مسٹی مور کے ساتھ ویلکم ہوم اینیمل سینکچری میں رہتا ہے۔

مسٹی مور نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ رومیو کو سیب اور کیلے کھانے کا بہت شوق ہے۔ وہ روزانہ 45 کلو گرام گھاس مع اضافی اناج اور دیگر خوراک کھالیتا ہے۔ اس کے سائز کو دیکھتے ہوئے اس کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نقل و حمل کے ذرائع اور اونچی چھت کے باڑے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔