مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کیوجہ سے حادثہ پیش آیا، مقتولین میں بچے اور خواتین بھی شامل


ممتاز نیازی May 25, 2024
فوتو اسکرین گریپ

مظر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید پر مسافر وین کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم ایم روڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد 3 خاتون 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ اور ایک ہی خاندان سے تھا، وہ ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں سے ملاقات کیلیے جارہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں