ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
پی سی بی اضافی ٹی 20، ون ڈے اور 4روزہ ایونٹس کرانے کا خواہاں
پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کی سرگرمیاں بڑھانے پر غور ہونے لگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2024-25کے ڈھانچے پر بات چیت کی گئی، انھوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ایونٹس کا ایک ایسا مسابقتی شیڈول تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی جس سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کا خلا پْر کرنے میں مدد مل سکے۔
بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ کرکٹرز کو ملکی سطح پر کھیلنے اور آمدنی کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ معیار میں اضافہ کیلیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔
محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں اضافی ٹی 20، ون ڈے اور 4روزہ ایونٹس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کرکٹرز کو سال بھر مصروف رہنا چاہیے تاکہ وہ کھیل میں بہتری لاتے رہیں اور جب قومی ڈیوٹی کیلیے ضرورت پڑنے پر تو اس تبدیلی کیلیے پوری طرح تیار ہوں، مضبوط اور مسابقتی نظام کھلاڑیوں کا پول بڑھانے میں مدد دے گا جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ''غیرملکی لیگز میں شرکت کرنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک میں فٹنس ثابت کریں''
یاد رہے کہ نیا ڈومیسٹک سیزن ستمبر میں شروع ہونے کی امید ہے۔
دوسری جانب پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں محسن نقوی نے فرنچائز مالکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بڑھتا اور پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں، ان مقاصد کے حصول کیلیے ہر ممکن مدد کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے تاج میں نگینہ ہے،ہم اسے مسلسل ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، اجلاس میں ٹیموں کی تعداد 6سے بڑھا کر 8کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا،پی سی بی کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کیلیے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے، دونوں معاملات پر مزید بات چیت اگلے ماہ ہوگی۔