17 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 85 ملزم گرفتار
ملزم ضمیر نے 12موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا،گلشن سے گرفتار 2ملزمان دکانوںکے تالے توڑکر لوٹ مار کرتے تھے
پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے،مقابلے اوراسنیپ چیکنگ کے دوران17افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت85 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔
گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون کے ایس آئی ٹی سیل ،شاہراہ فیصل ،مبینہ ٹاؤن اور ٹیپوسلطان تھانوںکی پولیس پارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان رضویہ سوسائٹی 400 کوارٹر گولیمار کے رہائشی عبید الرحمن عرف جھنو اورقادریہ کالونی گلبہار کے رہائشی رضوان احمد عرف جمی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، یہ بات ڈی آئی جی شرقی منیر شیخ نے ایس ایس پی ایسٹ کے آفس میںپریس کانفرنس کے دوران بتائی۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان عبید الرحمن اور رضوان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع سمیت 17 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے8 دیگر ساتھیوں ،امان عرف لنگڑا ، عاصم عرف موٹا ، طلحہ ، ذیشان ، شہاب عرف گلو ، عاصم عرف موٹا ، عاصم عرف کیپری ، فیضان عرف ہڈی اور استاد مستقیم کے ساتھ مل کر 2012 میں گولیمار میں واقع غازی مسجد کے قریب فائرنگ کرکے فراز نامی شخص کو قتل کیا ، 2013 میں گولیمار بازار میں علی حنفی نامی شخص کو مقبول رکشا والے اور گولیمار میں حسن کشمیری کو قتل کیا۔
رواں سال حیدر آباد میں کریانہ والے ،گولیمار میں غلام حسین ، لیاقت آباد فائر اسٹیشن کے قریب گلگتی نوجوان کا قتل کیا ، 2012 میں گولیمار میں ساجد عرف زاکو کو قتل کیا، 2013 میں سولجر بازار میں وسیم بھورا کو، گولیمار میں آصف پولیس والے اور عید الفطر کے بعد ڈاکٹر غضنفر کاظمی کا قتل کیا، 2014 میں کھجی گراؤنڈ میں ایک پنکچر والے،جہانگیر آباد میں شہزاد مکینک ، ہارڈویئر الیکٹرک والے کی دکان پر فائرنگ کرکے اس کے مالک کو قتل کیا ، ایک ماہ قبل گولیمار نمبر2 میں رضا شیشے والے اور لیاقت آباد میں رضا عباس حیدر کو فائرنگ کر کے قتل کیا ، گرفتار ملزمان کا مزید بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے2 ساتھی فرحان عرف ہڈی اور استاد مستقیم قتل کیے جا چکے ہیں، گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق اور دلشاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، پولیس کے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ رات کے وقت دکانوں کے تالے کاٹ کر دکانوں سے قیمتی سامان و نقدی چوری کرتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش7 دکانوں میں چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ،مبینہ ٹائون پولیس نے ملزم ضمیر کو گرفتارکرلیا ، ملزم نے دوران تفتیش ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے قبضے سے ایک ماسٹر چابی اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔
نیو کراچی پولیس نے سیکٹر11آئی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ محمد حسن خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ ، پستول اور نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری افضل کا کہنا ہے کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ، پولیس نے دوران تفتیش سہراب گوٹھ کے علاقے میں دو افراد کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کا انکشاف کیا ،مزید تفتیش کی جارہی ہے ، بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش خاتون شاہدہ دختر عبدالغفور اور شبانہ زوجہ رفیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2500 گرام چرس برآمد کرلی ۔