کراچی سیف سٹی منصوبے کیلیے 3ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری

وزیر داخلہ سندھ کی سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

(فوٹو: فائل)

شہر قائد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے لیے 3ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری کر دی گئی۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔


صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی، سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہو رہی ہے، امن و امان کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اپنی پولیس کی کاکردگی سے مطمئن ہوں۔
Load Next Story