بھارت میں بچوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی7 نومولود ہلاک
اسپتال کے مالک ڈاکٹر نوین گرفتاری کے ڈر سے فرار ہوگئے
بھارت کے دارالحکومت میں واقع میں نیو بورن بے بی کیئر اسپتال میں لگنے والی خوفناک آگ نے درجن سے ننھی کلیوں کو جھلسا کر رکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی انتہائی خوفناک تھی جسے بجھانے کے لیے 9 فائر ٹینڈرز کو طلب کرنا پڑا۔ 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
امدادی کاموں کے دوران ایک درجن سے زائد بچوں کو انتہائی جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 7 نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسپتال میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے جب کہ اسپتال کی عمارت میں ہنگامی اخراج کے لیے راستے بھی نہیں بنائے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت کے گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی؛ بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے مالک ڈاکٹر نوین گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جا ری ہے۔
اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
خیال رہے کہ آج ہی کے دن بھارتی ریاست گجرات میں ایک ان ڈور گیمنگ زون میں لگنے والی آگ میں بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔