بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی طبیعت ناساز اسپتال میں داخل کرلیا گیا

کامیڈین کی طرف سے اپنی طبیعت کے حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

فوٹو : انسٹاگرام

انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

منور فاروقی کے دوست نیتن مینگھانی نے ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

نیتن مینگھانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے منور فاروقی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔




کامیڈین کی طرف سے اپنی طبیعت کے حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ منور فاروقی نے اسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا 'لگ گئی نظر' لیکن اس کے بعد ان کی کوئی اپڈیٹ نہیں آئی۔
Load Next Story