شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی 9 مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، ذرائع
پولیس نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز لاہور سے جے آئی ٹی نے اڈیالہ جیل آکر شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش کیا تھا۔
پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم نے عدالت سےملزم کو لاہورمنتقل کرنے کی اجازت مانگی، تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کےباعث شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے سے منع کردیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کی استدعا پرمعزز جج نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، لاہورپولیس کی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سےاڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کےذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔