حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی ایڈیشنل آئی جی

کراچی کنٹی جنسی پلان کیلیے پولیس افسران سے تجاویز طلب کرلی ہیں


Staff Reporter June 21, 2014
کراچی کنٹی جنسی پلان کیلیے پولیس افسران سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کہاہے کہ ایئرپورٹ، ایئر بیس، ریلوے اسٹیشنوں، جیل خانہ جات، آئل ٹرمینلز، پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس، دفاتر سمیت دیگر سرکاری املاک کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

یہ بات انھوںنے اپنے دفترمیں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے وفدسے ملاقات کے دوران کہی،وفدکی قیادت جنرل منیجر سیکیورٹی سروسز برائے پی ایس اوبریگیڈیئر ریٹائرڈ ذوالفقار علی کررہے تھے،اس موقع پر وفد نیا ہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایاکہ شہرمیں حساس تنصیبات سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کے علاوہ معروف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اورمیڈیا گروپس کی عمارتوں' دفاترودیگراملاک کی حفاظت کے لیے بھی زونل ڈی آئی جیزوضلع ایس ایس پیز پروایکٹیو پولیسنگ کے تحت ہرممکن اقدامات یقینی بنارہے ہیں جبکہ کراچی کنٹی جنسی پلان کی ترتیب کیلیے بھی ڈی آئی جی ایسٹ ویسٹ اور سائوتھ سے عملی اقدامات پر مشتمل سفارشات و تجاویز طلب کرلی ہیں جس کے تحت رمضان المبارک اورعیدالفطرکے دنوں میں تمام مساجد، شاپنگ سینٹرکی فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنایاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں