یکم اپریل 2024 سے اب تک 18ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکےایف بی آر

تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے، رپورٹ

تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے، رپورٹ (فوٹو: فائل)

یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں۔


ایف بی آر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم اپریل 2024 سے اب تک 18 ہزار 381 تاجر فائلرز بنے، تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق تاجر دوست ایپ کے علاوہ 3899 تاجر فائلر بنے، کراچی میں 5303 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کرائی۔ یکم اپریل سے 25 مئی تک لاہور میں 5112 تاجر فائلرز بنے، اس دوران اسلام آباد میں 1567 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔
Load Next Story