بینظیر بھٹو نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جان دی آصف علی زرداری
آج دہشتگردی کے خلاف جنگ بے نظیر بھٹو کے عزم کی بازگشت ہے، آصف علی زرداری
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے مظلوم اور پسماندہ طبقات کے لیے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی۔
بے نظیربھٹو کی1 6ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں اور جمہوریت پسندوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی شہید رہنما کی سالگرہ اس وقت منا رہے ہیں جب قوم نے ملک سے عسکریت پسندی کے ذہن کوختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، یہ جنگ بے نظیربھٹو کا عزم تھا اورانھوں نے اس جنگ کی قیادت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دہشتگردی کے خلاف جنگ اسی عزم کی بازگشت ہے جس کا اظہار بے نظیر بھٹو نے اپنی شہادت کے روز کیا تھا، ہماری عظیم لیڈرکا یوم پیدائش دہری خوشی کا باعث ہے کیونکہ آج ہم دہشتگردی کے خاتمے اور جمہوری نظریات کے تحفظ کا عزم کر رہے ہیں اورایک ہمہ جہت معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی، جس کے لیے شہید بینظیر بھٹو نے ساری زندگی جدوجہد کی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ کبھی بھی دہشتگردوں کوان کا سیاسی ایجنڈا ملک پرطاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اورپاکستان کو ہمہ جہت ملک بنائیں گے اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ ووٹ کی پرچی سے ہوگا نہ کہ بندوق کی گولی سے۔ شہیدبینظیربھٹو عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کو مستحکم، پسماندہ طبقات کے حقوق کا تحفظ اور ان تمام نظریات کی حفاظت کریں گے جن کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے یہ ملک حاصل کیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنھوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی۔ آج ہم اپنی بہادر افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور عسکریت کے خلاف لڑتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔قوم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔