منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گا شرجیل میمن
منشیات کے حوالے سے حکومت سندھ کی پالیسی زیرو ٹالیرنس پر مبنی ہے، شرجیل میمن
سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے جڑ سے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پُرعزم ہے اور اس حوالے سے پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ان خیالات کا اظہار حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس حکومت سندھ کی منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس لعنت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے دو مختلف کارروائیوں میں بدنام منشیات فروش قمر رضا عرف حذیفہ، محمد سراج عرف ببلو، محسن اور حسن علی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 440 گرام آئس اور 1010 گرام چرس بھی برآمد کی گئی جب کہ ایکسائز پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔