عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 240800 روپے پر آگئی


Staff Reporter May 27, 2024
(فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2343ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 240800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے سے 206447روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔