دہکتے موسم میں ٹھنڈی ہوا سے پہناوے

گرما میں خواتین کا مطمع نظر ایسے لباس ہوتے ہیں، جو پہننے میں ہلکے پھلکے اور دیکھنے میں بھلے معلوم ہوں


Sunday Magazine June 22, 2014
دھوپ کی تمازت بڑھتے ہی تو پہناووں میں بھی تبدیلی ضروری ہوجاتی ہے ماڈل: کرن خالد۔ فوٹو: ایکسپریس

دھوپ کی تمازت بڑھتے ہی تو پہناووں میں بھی تبدیلی ضروری ہوجاتی ہے۔ گرما میں خواتین کا مطمع نظر ایسے لباس ہوتے ہیں، جو پہننے میں ہلکے پھلکے اور دیکھنے میں بھلے معلوم ہوں۔



یہی وجہ ہے کہ خواتین کے من پسند ملبوسات میں لان کے کپڑے سرفہرست ہیں۔ خاص طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں خواتین کی بڑی تعداد ہلکے رنگوں میں تیارکردہ خوب صورت پہناوے زیب تن کر کے اپنی شخصیت کو پرکشش بناتی ہے۔



ایک طرف تو خوب صورت پہناوے ہوتے ہیں، دوسری طرف ملبوسات کی مناسبت سے جیولری، میک اپ اور پھر ہیئرسٹائل پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔



ایک عورت کو جس اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے لباس کی تراش خراش کے ذریعے ہی حاصل ہوتی ہے۔



جدید طرز کے یہ لباس اعتماد کے ساتھ شخصیت کو دل کشی اور وقار بھی عطا کرتے ہیں۔ زیرنظر ملبوسات بہ خوبی اس ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں