امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے مضبوط پارٹنر ہے ڈونلڈ بلوم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

فوٹو: ویڈیو گریب

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔


امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے احتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے بھی پیر کو ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل /یو فون کے صدر اور سی ای او حاتم بماطرف بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story