فنکاروں کو سوشل میڈیا فالوونگ کی بنیاد پر کام ملتا ہے بھارتی اداکارہ کا انکشاف
میں ایک برس سے بے روزگار ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہوں، رتنا پاٹھک
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ رتنا پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں لوگوں کو کام ان کے سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے ملتا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں 67 سالہ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک برس سے بے روزگار ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل فنکاروں کی مہارت کے بجائے اس کی شہرت کو دیکھا جاتا ہے اور اس میں فنکاروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیوں کہ اب اسی چیز کو ترجیح دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ رتنا پاٹھک بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ کی اہلیہ ہیں اور وہ گزشتہ چار دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔