پشاور لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے موٹر وے بند

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی تک احتجاج بند نہیں کریں گے، مظاہرین


ویب ڈیسک May 28, 2024
بجلی بندش کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک موٹر وے بند کردیا (فوٹو: اسکرین گریب)

لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ مشتعل افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے موٹر وے بند کرادیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے لوگوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک موٹر وے کو بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: پشاور؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر فیڈرز چلوادیے


مظاہرین نے کہا کہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔


بعد ازاں حکام نے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہمارے نمائندہ 8 افراد ناگمان گرڈ اسٹیشن میں مذاکرات کے لیے گئے ہیں۔ پولیس کی یقین دہانی پر عارضی طور پر موٹروے کے دونوں ٹریک کھول دیے گئے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں، اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو دوبارہ موٹروے بند کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں