زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 542 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اورمشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
مزید برآں پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25.38 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 26.07 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا۔
دوسری جانب ملک میں ٹریکٹروں کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54.72 فیصد کا اضافہ ہواہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2024 تک کی مدت میں ملک میں 39564 یونٹس ٹریکٹرزکی مقامی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54.72 فیصدزیادہ ہے۔