اداکار انو کپور کو دھمکیاں پولیس سے مدد مانگ لی

فلم دیکھے بغیر رائے قائم کرنا اور اس پر ردعمل دینا زیادتی ہے، اداکار


ویب ڈیسک May 28, 2024
بالی ووڈ میں کام کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،انوکپور:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوکپور نے دھمکیاں ملنے پر پولیس سے مدد مانگ لی۔

سینئر اداکار انو کپور نے بیان میں کہا کہ ان کی آنے والی فلم " ہمارے بڑے" کی کاسٹ اور ٹیم کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بالی ووڈ کے اداکاروں سمیت تمام کام کرنے والوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔

انو کپور کا مزید کہنا تھا کہ فلم "ہمارے بڑے" دیکھے بغیر رائے قائم کرنا اور فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دینا زیادتی ہے۔ فلم سے وابستہ تمام افراد کو پولیس تحفظ فراہم کرے۔ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جس پر تنازع کھڑا کیا جائے۔

انوکپور کی نئی فلم " ہمارے بڑے" میں بڑھتی ہوئی آبادی اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ اور کریو کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں