حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے

ماضی میں بھی نیب قوانین کے غلط اطلاق سے ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، اعلامیہ

فوٹو فائل

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے۔

ایم کیو ایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے نیب قوانین میں کی جانے والی چند ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا ہے۔


ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ نیب کو کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سود مند ثابت نہیں ہوگا، بددیانتی سے کسی فرد کے خلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 برس سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں بھی نیب قوانین کے غلط اطلاق سے ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہذا اس قانون کی ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story