فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ سے خاموشی منافقت ہے صحیفہ جبار خٹک
ہم اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی وڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں، اداکارہ
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر صحیفہ جبار خٹک نے سخت تنقید کی ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مغرب میں لوگ ہالی وڈ فنکاروں کا اسرائیلی حمایت پر بائیکاٹ کررہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں بالی وڈ فنکاروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔
انہوں نے لکھا کہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی وڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں۔
صحیفہ جبار خٹک نے ساتھ فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالی وڈ فنکاروں کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور نہ ہی انہیں جنم دن کی مبارک بادیں دے کر سر پر چڑھائیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر پورا انڈیا خاموش ہے جبکہ ہمارے فنکاروں پر وہاں حکومت کی جانب سے کام کرنے پر پابندی ہے۔