نازیبا کمنٹس بھارتی کپتان کی اہلیہ نے فلسطین سے متعلق انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کردی
اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ دنیا بھر میں وائرل
بھارتی کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے اسرائیلی مظالم کیخلاف مظالوم فلسطینیوں کے حق میں کرنے والی انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔
فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے گزشتہ اپنے انسٹا اسٹوری پر آل آئیز آن رفح (All Eyes on Rafah) شیئر کیا تھا جس میں دنیا بھر کے صارفین غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتیوں کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کو دھمکیاں دی گئیں جبکہ نازیبا کمنٹس کیے گئے جس پر انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی وڈ سے خاموشی منافقت ہے، صحیفہ جبار خٹک
قبل ازیں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن اسرائیل نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا
دوسری جانب امریکا، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک غزہ اور رفح میں فلسطینوں کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔