سنار کی دکان میں نقب زنی میں ملوث خاتون گرفتار

12لاکھ کے طلائی زیورات جس میں 10 انگوٹھیاں، 27 لونگ، 10لاکٹ، 9 بالیاں، 17 بندے اور 5 جوڑی ٹاپس برآمد


ویب ڈیسک May 29, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان بازار پولیس نے سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے، ملزمان نے گزشتہ ماہ 12 اپریل کو پاکستان بازار مارکیٹ میں واقع الرحمٰن جیولرز کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات کی تھی جس کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو شناخت کیا جس کے بعد خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمہ سمیرہ اور اس کے دیگر 2 ساتھیوں جمیل اور حیدر علی کو گرفتار کر کے 12 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات جس میں سونے کی 10 انگوٹھیاں، 27 لونگ، 10 لاکٹ ، 9 بالیاں، 17 بندے اور 5 جوڑی ٹاپس سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس گرفتار ملزمان سے دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔