سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اور مقامی صرافہ بازاروں میں 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


Staff Reporter May 29, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2352ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 242700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کے اضافے سے 208076روپے کی سطح پر آگئی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔


دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے کے اضافے سے 2486.28روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |