عامر خان کی فلم دنگل کی اسٹار زائرہ وسیم کے والد انتقال کرگئے
زائرہ وسیم نے 2019ء میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا
عامرخان کی میگا ہٹ فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد زاہد وسیم انتقال کرگئے۔
دین اسلام کی خاطر اداکاری کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شئیر کی۔زائرہ وسیم نے پوسٹ میں کہا کہ میرے والد زاہد وسیم کی جدائی میں ہمارے دل غم سے بوجھل ہیں اور آنکھیں نم ہیں تاہم یہی اللہ کی مرضی ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق اداکارہ نے اپنے والد کی ایک پرانی تصویر بھی شئیرکی۔ زائرہ وسیم کو 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی اورفلم میں خاتون ریسلر گیتا پھوگٹ کی کم عمری کا کردار عمدگی سے ادا کرنے پر انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ زائرہ وسیم نے عامرخان کی ایک اور فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
زائرہ وسیم نے 2019 میں اداکاری سے قطع تعلق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایسا کام جاری نہیں رکھ سکتی جو میرے مذہب اسلام سے متصادم ہو۔