رفح میں حماس کیساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک 3 زخمی

دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے

دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے

رفح میں اسرائیلی فوج کے مزید 3 فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئے جس کے بعد حماس کے ساتھ دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 290 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ایک چھاپا مار ٹیم حماس کے جانبازوں کو پکڑنے کے لیے ایک عمارت کے اندر داخل ہوئی اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں : پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرانے پر فرانسیسی رکن اسمبلی کو معطل کردیا گیا

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کے تین فوجی حماس کے بوبی ٹریپ کا شکار ہوکر بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی شناخت 20 سالہ امیر گلیلوف، 21 سالہ اوری بار اور 21 سالہ آئیڈو ایپل کے ناموں سے ہوئی ہے اور یہ تینوں اسٹاف سرجنٹس تھے۔

یہ خبر پڑھیں : رفح پراسرائیلی حملے میں امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ سی این این نے بھانڈا پھوڑ دیا

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 
Load Next Story