افغانستان میں مختلف بم دھماکوں میں 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک 3 زخمی
ہلمند میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکے سے تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا۔
افغانستان کے دارالحکومت اور جنوبی صوبے ہلمند میں 2 مختلف بم دھماکوں میں 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ تربیت یافتہ کتا بھی مارا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اور دھماکا خیز مواد سونگھنے والا تربیت یافتہ فوجی کتا ہلاک ہو گیا۔ افغانستان میں اتحادی فوج نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی امریکی موٹر سائیکل کے پاس سے گزرے تو زور دار دھماکا ہو گیا۔ طالبان سے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ادھر افغان دارالحکومت کابل میں بھی کار میں سوار خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی افغان امن کونسل کے رکن محمد معصوم استنکزئی کی گاڑی کے قریب اڑا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تاہم محمد معصوم استنکزئی حملے میں محفوظ رہے کیو نکہ وہ بکتر بند گاڑی میں سوار تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی طالبان نے افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو کے آئل ٹرمینل پر حملہ کر کے 37 ٹینکرز تباہ کر دیئے تھے۔