بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگوبشریٰ بی بی سے ہفتہ وارملاقات کی درخواست
عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت 500 ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت 500 ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی، بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کردی جس پر سماعت کل ہوگی۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، بشری بی بی سے ہفتہ وار ملاقات اور بشری بی بی کے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرانے کی استدعا بھی کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سےایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے درخواستیں دائر کیں جس پرعدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے، درخواست پر کل 30 مئی کو سماعت ہوگی۔