میڈیا واچ ڈاگ سات نکات جو ثابت کرسکتے ہیں کہ ’میرا جیسا کوئی نہیں‘

اگر مجھ پر بننے والے لطیفوں سے لوگوں کا دل بہل جاتا ہے تو میں غریب عوام سے ان کی یہ خوشی کیسے چھین سکتی ہوں۔


اگر مجھ پر بننے والے لطیفوں سے لوگوں کا دل بہل جاتا ہے تو میں غریب عوام سے ان کی یہ خوشی کیسے چھین سکتی ہوں۔ فوٹو فائل

موضوع پڑھتے ہی آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میرا نے ایسے کون سے کمالات کردیئے ہیں جن پر میں تاریخ لکھنے بیٹھ گیا؟ گھبرایئے مت ایسا ویسا کچھ نہیں ہے۔ میں تو بس میرا کی بھولی بھالی اور معصوم باتوں کی فہرست آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں جو میرا کے علاوہ کوئی بھی عقل و شعور سے تعلق رکھنے والا انسان نہیں بول سکتا۔ ہے نا کمال کی بات، توپھر توجہ فرمائیں۔

1- حال ہی میں میڈیا رپورٹس کے مطابق عادت سے مجبور میرا نے خصوصی بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا اور ایسا سماء باندھا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ میرا بچوں کا دل بہلانے آئی تھیں لیکن اپنی ادائوں سے وہی تقریب میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ یہاں تک کہ میرا نے خصوصی بچوں کو تحائف اور ٹافیاں بھی دیں۔ لیکن چار چاند تب لگے جب فلاحی ادارے کی تقریب میں میرا نے نرالے انداز میں سب کے سامنے نماز پڑھی۔ تقریب میں اذان ہوئی تو میرا نے سر پر دوپٹہ لیا اور نماز پڑھ ڈالی اور وہ بھی صرف ایک رکعت پڑھی۔ پوچھنے پر کہا کہ نماز میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے۔نماز کا معاملہ انسان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہی ہوتا ہے لیکن انہیں اس بات کا بھی تو خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ معصوم بچے جو ابھی نماز پرھنا سیکھ رہے ہیں،وہ کیا سیکھیں گے ایسی نماز سے؟

2- اب یہی دیکھ لیں کہ کچھ دن قبل دبئی میں اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ سے پہلے ہی سالگرہ منا ڈالی، ساتھ ہی بڑی خوبصورتی سے یہ بھی چھپا گئی کہ وہ کتنے سال کی ہوئی ہیں۔ اداکارہ اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے دبئی پہنچی، جہاں لگے ہاتھوں اپنی سالگرہ بھی مناڈالی جبکہ سالگرہ کے اصل دن 15 جولائی کا بھی انتظار نہ کیا۔سالگرہ کا کا کیک کٹا تو عمر کا سوال بھی اٹھایا گیا، جس پرمیرا کا جواب تھا کہ سوشل میڈیا پر سالگرہ کی تاریخ غلط ہے۔


3- اداکارہ میرا کا ہر کام نرالا ہے۔ ایک عرصہ سے محبت کی متلاشی میرا کو جب کہیں پیار نہ مِلا اور انسانوں کی جانب سے ملنے والے دکھوں نے زندگی اجیرن کردی ، تو میرا نے ایک ہرن کے بچے کو گود لے لیا ہے۔کہتی ہیں انسانوں نے دکھ دیئے ہیں اسی لیے انہیں جانوروں سے پیار ہوگیا۔
 photo news-1393403542-9500_zps18a26597.jpg

4- فلم اسٹار میرجہاں جاتی ہیں محفل گْلِ گلزار بن جاتی ہے۔کراچی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران سب ان کی حیرت انگیز معلومات پر ششدر رہ گئے جب انہوں نے گورنر سندھ کو گورنر کراچی بنادیا۔

5- میرا اور شگوفے نہ چھوڑیں ایسا ہو نہیں سکتا۔ وہ آئین تو کراچی پریس کلب ذاتی اسپتال کی بریفنگ کے لئے تھیں لیکن مسلسل اپنی زلفوں سے کھیلتی رہیں، جیسے ماڈلنگ کر رہی ہوں۔ اور تو اور پریس کانفرنس شروع کی تو بسم اللہ بھی ٹھیک نہیں تھی۔ صحافی نے ٹوکا تو بولیں اسے سننے میں مغالطہ ہوا ہے۔

6- میرے خیال میں ہم سب کو میرا کی ذہانت کو سلام پیش کرنا چاہئے ، بھئی انہوں نے نہ صرف شاعر مشرق کو قومی ترانے کا خالق قرار دے دیا، بلکہ انہوں نے تو شاعر مشرق جیسا ایک خواب بھی دیکھ لیا ہے۔ کہتی ہیں کہ علامہ اقبال نے خواب دیکھ کر ترانہ لکھا تھا جیسے اب میں نے اسپتال کا خواب دیکھا ہے۔

7- لیکن ان سب کے باوجود میں میرا کی اعلی ظرفی کا قائل ہوگیا ہوں۔ جب ایک ایوارڈ شو کے موقع پر میرا سے پوچھا گیا کہ لوگ ان پر اتنے لطیفے بناتے ہیں ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو کیا انہیں برا نہیں لگتا؟ ۔ اس پر میرا نے دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ پاکستان میں اتنے مسائل ہیں، اب اگر مجھ پر بننے والے لطیفوں سے لوگوں کا دل بہل جاتا ہے تو میں غریب عوام سے ان کی یہ خوشی کیسے چھین سکتی ہوں۔

تو جناب پھر آپ میری بات سے متفق ہیں کہ میرا جیسا کوئی نہیں۔

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں