ترک صدر طیب اردوان کا ‘عالم اسلام’ سے غزہ کے معاملے پر کارروائی  کا مطالبہ

اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے، رجب طیب اردوان


ویب ڈیسک May 29, 2024
اردوان نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کیا—فوٹو: فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے معاملے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر کارروائی کی جائے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت اے کے پی کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے پیش نظر متحد ہو کر کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں عالم اسلام سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ متفقہ فیصلے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل صرف غزہ کے لیے خطرہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔

طیب اردوان نے رفح پر ہونے والے اسرائیلی بدترین اقدامات پر اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کرسکتی ہے، آپ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اسپرٹ غزہ میں دفن ہوشکا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو شروع کی گئی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 36 ہزار 171 فلسطینی شہید اور 81 ہزار 420 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 فسلطینی شہید ہوچکے ہیں اور 284 زخمی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔