لاہور مضر صحت نوڈلز کھانے سے بہن بھائی جاں بحق

نوڈلز کھائے سے رافع اور مریم کو الٹیاں شروع ہوگئیں، اسپتال میں دونوں دم توڑ گئے

فوٹو: فراہم کردہ

مناواں میں مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مناواں کے علاقے میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 9 سالہ رافع اور11 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔

اہلخانہ کے مطابق بچوں نے نوڈلز کھائے تھے جس سے اُن کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں، طبعیت خراب ہونے پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
Load Next Story