قذافی اسٹیڈیم کو دبئی کے جیسا بنانے کی تیاری کرلی گئی
باکسز کو گراؤنڈ کے قریب کیا جائے گا جبکہ 2 انکلوژرز میں نشستیں بڑھیں گی
قذافی اسٹیڈیم لاہور کو دبئی کے جیسا بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ہاسپٹیلٹی باکسز کو گراؤنڈ کے قریب کیا جائے گا جبکہ 2 انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ برس کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنا ہے، پی سی بی نے اس سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے 3 اہم وینیوز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس حوالے سے ایک غیرملکی کمپنی نے ڈیزائن بھی پیش کردیے ہیں، گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اسے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی طرز پر بنانے کا فیصلہ ہوا۔
شائقین کو بغیر کسی رکاوٹ میچ کا واضح نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا، موجودہ ہاسپٹیلٹی باکسز گراؤنڈ سے بہت پیچھے ہیں، انھیں آگے کی طرف بنایا جائے گا، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق ہو گیا۔ دستیابی کی صورت میں مزید بڑی اسکرین نصب کی جائے گی جبکہ مرکزی عمارت میں قائم بورڈ ڈائریکٹرز کے کمروں کو توڑ کر انھیں این سی اے یا کرکٹ ہاؤس منتقل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ پاکستان تاحال کوئی پلان ''بی'' تیار نہ کر سکا
چیئرمین محسن نقوی نے اپ گریڈیشن میں شائقین کیلیے سہولتیں بہتر بنانے اور انھیں بغیر کسی رکاوٹ کے میچ دیکھنے کا موقع دینے پر زور دیا ہے،وہ اب انگلینڈ چلے گئے ہیں جہاں جمعرات کو چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ سے امریکا روانگی کا بھی امکان ہے جہاں وہ ورلڈکپ میچز دیکھیں گے، محسن نقوی کی وطن واپسی کے بعد کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔