شمالی کوریا نے غباروں کے ذریعے کچرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرا دئیے

جنوبی کوریا میں گرائے جانے والے کچرے کے تھیلوں پر فضلہ کا لفظ لکھا ہوا تھا


ویب ڈیسک May 30, 2024
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اقدام کو غیر انسانی اور گھٹیا قرار دیا:فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے غباروں سے کچروں کے سیکڑوں تھیلے باندھ کر جنوبی کوریا کے سرحدی علاقوں میں باندھ کر پھینک دئیے۔ کچرے کے تھیلے پھٹنے سے کچرہ دور دور تک پھیل گیا۔کچرے کے تھیلوں پر فضلہ کے الفاظ تحریر تھے

جنوبی کوریا کی حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے گرائے جانے والے کچرے سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ مقامات پر کیمیائی، بائیولوجیکل ٹیمیں اور فوج تعینات کردی۔

جنوبی کوریا نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب ہے۔ شمالی کوریا ایسی غیرانسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے یہ اقدام جنوبی کوریا کے اقدامات پر جوابی کارروائی ہے۔ جنوبی کوریا اکثر شمالی کوریا میں غباروں اور ڈرونز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پمفلٹ بھیجتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں