سانحہ لاہور کے دوران گرفتار کئے گئے 44 ملزمان ضمانت پر رہا
ملزمان پر قتل ،اقدام قتل،دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ لاہور کے دوران گرفتار کئے گئے 44 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد رانجھا کے رو برو میں سانحہ لاہور کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے 44 زیر حراست ملزمان کو پیش کیا۔ سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا پھر مقدمات بھی ان ہی کے خلاف قائم کردیئے، اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے عدالت کے رو برو اخباری خبریں، تصاویر اور دیگر شواہد بھی پیش کئے، عدالت نے ملزمان کا موقف سننے کے بعد انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ان ملزمان کو منگل کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر سے پولیس تصادم کے بعد گرفتار کیا گیاتھا اور ان پر قتل ،اقدام قتل،دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔