چاہت فتح علی خان کے بعد ابرارالحق کا بدو بدی بھی وائرل

چاہت فتح علی خان کے گانے 'اکھ لڑی بدوبدی' پر 24 ملین ویوز آچکے ہیں

صارفین نے ابرارالحق کے 'اکھ لڑی بدوبدی' کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے سے بہتر قرار دیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھی ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے 'اکھ لڑی بدوبدی' کا اپنا ورژن ریلیز کردیا۔

معروف ٹک ٹاکر سِد ریپر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ابرارالحق کی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گلوکار سے چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا 'اکھ لڑی بدوبدی' گنگنانے کی فرمائش کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر کی فرمائش پر ابرارالحق اپنی سُریلی آواز میں گانا 'اکھ لڑی بدوبدی' گاتے ہیں جسے سُنتے ہوئے ٹک ٹاکر سِد ریپر بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔

ابرارالحق کی آواز میں گانا 'اکھ لڑی بدوبدی' سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس گانے کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے سے بہتر قرار دیا۔








View this post on Instagram


A post shared by SiD (Mr Rapper) ✪ (@sidmrrapper)






واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا گانا 'اکھ لڑی بدوبدی' ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 24 ملین ویوز آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: "چاہت فتح کیساتھ گانے 'اکھ لڑی بدوبدی' میں کام کرنا سب سے بڑی غلطی تھی"

چاہت فتح علی کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جبکہ گانے پر مزاحیہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں جوکہ خوب وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم 'بنارسی ٹھگ' کے لیے گانا 'اکھ لڑی بدوبدی' گایا تھا۔
Load Next Story